کراچی کی صورتحال تشویشاک ہےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ
کراچی کی صورتحال پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے باز پرس کی جائےگی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ
لاہور:
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال تشویشناک ہے اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بازپرس کی جائے گی۔
سندھ ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 3ججز کی سادہ مگرپروقار تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ میں منعقد کی گئی جس میں جسٹس نثار محمد شیخ ، جسٹس ندیم اختر اور جسٹس شفیع صدیقی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کی صورتحال تشویشناک ہے جس پرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے بازپرس کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پرسندھ ہائی کورٹ کے 3 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے تینوں نام وزیراعظم کو بجھوائے تھے۔