کارسرکار میں مداخلت پر پی پی کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسرا کیخلاف مقدمہ درج

ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے، شوکت بسرا

ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے، شوکت بسرا، فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
تھانہ شادمان پولیس نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


ایف آئی آر کے مطابق شوکت بسرا نے 10 فروری کو ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران پولیس کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی اور اس طرح وہ کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شوکت بسرا نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی جس کی وجہ سے انہیں مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے تاہم وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
Load Next Story