آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت

دوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا

دوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا. فوٹو : اسکرین گریب ایکسپریس نیوز

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔ دوسرے ٹی 20 میچ کیلیے 500 اور ڈھائی ہزار روپے والے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں، جب کہ دیگر ٹکٹ دستیاب ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ورلڈ الیون کے سیکیورٹی انتظامات پراظہار اطمینان


دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "بینک آف پنجاب کی لاہور میں 20 مختص برانچز پر اتوار سمیت رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی اور تینوں میچز کی ٹکٹس دستیاب ہوں گی۔"



واضح رہے شائقین کرکٹ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کی 500 روپے والی ٹکٹوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے جب کہ کم ٹکٹیں رکھنے پر احتجاج بھی کیا تھا۔

Load Next Story