لاہور نے سازش اور مہروں کی سیاست کو دفن کردیا مریم نواز
لاہور کا الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)
نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور نے سازش اور مہروں کی سیاست کو کل دفن کردیا اور یہ ایک الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔
لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہر مرتبہ بدحال پاکستان ملتا ہے اور وہ ہمیشہ خوشحال پاکستان دے کر جاتے ہیں جب کہ وہ ووٹ کے ذریعےآتے ہیں اور جھوٹےمقدمے بنا کرنکال دیا جاتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور نواز شریف کا بڑا گہرا تعلق ہے، 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی, نوازشریف کو نااہل کیا گیا تواسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی، نواز شریف کو نکالنے کی اتنی جلدی کیوں تھی الیکشن میں ایک سال ہی رہ گیا تھا لیکن 2018 میں مسلم لیگ (ن) اورنوازشریف کی فتح نظرآرہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کبھی عدلیہ کبھی الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپتے ہیں، خواہش ہے کہ مخالفین میدان میں آکر نواز شریف کا مقابلہ کریں کیوں کہ لوگوں کوسمجھ آگئی ہے کہ پاناما اور اقامہ کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا، اب پاناما اقامہ کی سیاست نہیں چلے گی، لاہوریوں کی مخالفت کرنے والے ان سے ووٹ کیوں مانگتے ہیں، لاہور نے سازش کی سیاست اور مہروں کی سیاست کو کل دفن کردیا اور یہ ایک الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔