شمالی کوریا نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کو ’’سیاسی فاحشہ‘‘ قرار دے دیا
نکی ہیلے اپنی زبان قابو میں رکھیں ورنہ امریکا کو ان کی زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، شمالی کوریا
شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کو 'سیاسی فاحشہ' قرار دے دیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نکلی ہیلے ایک سیاسی فاحشہ ہیں جو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہم پر پابندیاں عائد کرنے اور دباؤ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ شمالی کوریا نے خبردار کیا کہ نکی ہیلے اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا شمالی کوریا کیخلاف سخت ترین اقدامات کا مطالبہ
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے اجلاس میں نکلی ہیلے نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے ہائیڈروجن بم کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا جنگ پر آمادہ نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا تھا کہ شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں۔
گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔ شمالی کوریا اس سے قبل بھی متعدد تجربات کر چکا ہے اور گزشتہ ماہ سیکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں جس سے اس کی معیشت کو ایک ارب ڈالر تک کا نقصان ہونے کا امکان تھا تاہم اس کے باوجود شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرلیا۔