اسلامی دنیا کا سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنا ضروری ہے صدر ممنون حسین

سائنس کی حیرت انگیز ترقی کے باعث دنیا تبدیل ہو رہی ہے جب کہ دکھ ہے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، صدر مملکت

سائنس کی حیرت انگیز ترقی کے باعث دنیا تبدیل ہو رہی ہے جب کہ دکھ ہے ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، صدر مملکت۔ فوٹوفائل

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں سے مسلم دنیا علمی شعبے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے سکی تاہم اسلامی دنیا کا سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سائنس کے شعبے میں ترقی کرنا ضروری ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند صدیوں سے مسلم دنیا علمی شعبے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے سکی، اسلامی دنیا کو نہ صرف سیاسی، سماجی اور اقتصادی شعبے میں خود کفالت اختیار کرنا ضروری ہے بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنا بھی ضروری ہے جب کہ فیصلوں پر عملدرآمد سے مسلم دنیا کامیاب رہے گی۔


صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دکھ ہے ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، سائنس کی حیرت انگیز ترقی کے باعث دنیا تبدیل ہو رہی ہے، عمرانی علوم میں بھی تحقیق کی ضرورت ہے، مسلم دنیا کی ترقی و خوشحالی، آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے اور پاکستان اس معاملے میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

Load Next Story