امریکا نے توانائی کے شعبے کیلئے پاکستان کو 280 ملین ڈالر کی نئی امداد جاری کردی
2013 تک نیشنل گرڈ میں900میگاواٹ بجلی شامل ہوگی جس سے 20لاکھ گھروںاور کاروباری مراکزکوبجلی فراہم ہوگی،ترجمان
امریکی کانگریس نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی کیلیے 280ڈالر مالیت کی نئی امدادی جاری کر دی ہے ، یہ رقم منگلا ڈیم،بنیادی ڈھانچے میںبہتری لانے اورکرم تنگی ڈیم پرخرچ ہوگی۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ مارک اسٹرو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان میں توانائی کے بحران میں کمی ہمارے سویلین امداد کے پروگرام کی اولین ترجیح ہے ۔
توقع ہے کہ 2013 تک قومی گرڈ میں 900میگاواٹ بجلی شامل ہوگی اور یہ 20لاکھ گھروں اورکاروباروں کوبجلی کی فراہمی کیلیے کافی ہے، ہماری ادارہ جاتی معاونت کا دائرہ بجلی کے شعبے کے نظم ونسق کو بہتربنانے سے لیکر بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوںکی کارکردگی میں اضافے تک پھیلا ہوا ہے ، امریکی اعانت سے جاری منصوبوں میں گومل زام ڈیم سے 17.4میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے 30 ہزاروں گھرانوں کو بجلی فراہم ہوگی اور 2 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی، ست پارہ ڈیم 17.7میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا جس سے 30ہزار گھرانوں کو بجلی ملے گی اور سیلاب کے خطرے میں بھی کمی آئے گی جبکہ آبپاشی کیلیے بھی پانی دستیاب ہوگا۔
مظفر گڑھ پاور اسٹیشن وہاں قائم بجلی گھر کی استعداد میں475میگاواٹ کااضافہ کردے گا اور اس سے 6 لاکھ 80 ہزار گھرانوںکوبجلی دستیاب ہوگی ، جامشورو پاور اسٹیشن سے150میگاواٹ بجلی پید اکرنے کی استعداد بحال ہوگی جس سے 2 لاکھ 15 ہزارگھرانوں کو بجلی دستیاب ہوگی ۔