پاک رینجرز نے سرنگ دریافت کرنیکا بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دیدیا
یہ بھارتی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے تاکہ رینجرز کو سرحد کیساتھ درخت لگانے سے روکا جا سکے، ترجمان
SINGAPORE:
پاکستان رینجرزکے ترجمان نے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کی جانب سے سامبا سیکٹر میں پاکستان سے بھارت میں سرنگ دریافت کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں بھارتی دعوے کے بعد رینجرز نے مذکورہ سرحدی علاقے میں ایسی کسی سرنگ کی تلاش کیلئے خصوصی چیکنگ کی لیکن کسی طرح کی سرنگ کا کوئی وجود نہیں ملا ۔
ترجمان نے کہا یہ سب بھارتی پراپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے تا کہ پاکستان رینجرز کو ماحولیاتی بہتری کیلئے سرحد کے ساتھ درخت لگانے سے روکا جا سکے ۔ دریں اثناء بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل یوکے بنسال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر سرنگ کی تعمیر جیسی کارروائیوں سے پاک بھارت تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ ہم نے فلیگ میٹنگ میں پاکستانی ہم منصوبوں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ مزید سرنگوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔