عبدالحفیظ شیخ نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

خورشید شاہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگرنگراں وزیراعظم کیلئےحفیظ شیخ کا نام تجویزکیاگیا تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا

KARACHI:
عبدالحفیظ شیخ نے وزیرخزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ان کی جگہ سلیم مانڈی والا نے نئے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کا نام نگراں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے حکومت کی اولین ترجیح ہے، نگراں وزیر اعظم کا نام حکومت اور حزب اختلاف کی جماعت کے درمیان مشاورت سے طے کیا جائے گا اور عبدالحفیظ شیخ کے نام پر حزب اختلاف کی جانب سے اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے کیونکہ ان کے فوج سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں اوروہ سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف کے دور حکومت میں نجکاری وسرمایہ کاری کے وزیربھی رہ چکے ہیں۔


عبدالحفیظ شیخ نے اکنا مکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں لیکچرر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں جبکہ حفیظ شیخ کئی سالوں تک ورلڈ بینک میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ کے نگراں وزیر اعظم بننے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حفیظ شیخ کا نام نگراں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے تجویز کیا گیا تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story