خیبرپختونخوامیں تبدیلی کے نام پرعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ریحام خان
میرٹ شفافیت اور انصاف کی باتیں کرنے والے اپنے کردار اورگفتگو پر بهی غور کریں، ریحام خان
COLOMBO:
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے جبکہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام انتخابی وعدے محض نعروں تک محدود ہیں، میرٹ شفافیت اور انصاف کی باتیں کرنے والے اپنے کردار اورگفتگو پر بهی غور کریں، سی پیک میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا گیا ہے اورخیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
ریحام خان نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے، خیبر پختونخوا میں بے روزگاری، جہالت اورسماجی مسائل حکومت کے کنٹرول سے باہرہیں اورعوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔