پشاور خودکش حملے میں زخمی اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ دوران علاج چل بسے
حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
KARACHI:
باڑہ روڈ پر پولیٹیکل ایجنٹ خيبر ایجنسی کے دفتر میں خود کش حملے میں زخمی ہونے والےاسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل خالد ممتاز کنڈی پشاور کے علاقے خیبر میں اپنے دفتر میں انتخابات کے حوالے سے جاری اجلاس میں موجود تھے جب 2 خود کش بمباروں نے ان کے دفتر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔
خالد ممتاز کنڈی کا رات گئے آپریشن کیا گیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا تاہم شدید زخمی ہونے کے باعث ہو وہ جانبرنہ ہوسکے اوراپنے خالق حقیقی سے جاملے،حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔