ہوم گراﺅنڈ پر کھیل کر نوجوان پلیئرز کا اعتماد بڑھے گا شعیب ملک

نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرکے خود کو منوائیں، آل راؤنڈر

نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرکے خود کو منوائیں، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہوم گراﺅنڈ پر کھیل کر نوجوان پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، پی سی بی اور نجم سیٹھی نے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں، چیمیئنز ٹرافی کے بعد ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ورلڈ الیون کی بیٹنگ بہت اچھی ہے، پلیئرز قذافی اسٹیڈیم کی کنڈیشنز سے پوری طرح ہم آہنگ ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے

آل راؤنڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرکے خود کو منوائیں۔ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، پلیئرز کو اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صورتحال کے مطابق کھیل پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر فٹ ہوں، پروفیشنل کا کام پرفارم کرنا ہے، جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔
Load Next Story