گوجرانوالہ میں بہو نے ساس کو قتل کرکے طبعی موت کا رنگ دیدیا

اہل خانہ نے طبعی موت سمجھ کر خاتون کو سپرد خاک کردیا تاہم سسر نے شک ہونے پر بہو کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کرائی

اہل خانہ نے طبعی موت سمجھ کر خاتون کو سپرد خاک کردیا تاہم سسر نے شک ہونے پر بہو کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کرائی؛فوٹوفائل

نرسری چوک کے علاقے میں بہو نے گھریلو جھگڑے پر ساس کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد طبعی موت کا رنگ دے دیا۔


جرم کبھی چھپتا نہیں اور مجرم کبھی نہ کبھی قانون کی گرفت میں آجاتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا گوجرانوالہ میں جہاں گھریلو جھگڑے پر بہو نے ساس کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 30 اگست کو محلہ پاپولر نرسری چوک کی رہائشی معمر خاتون انتقال کرگئی تھی۔ اہل خانہ نے طبعی موت سمجھ کر اسے سپرد خاک کردیا۔ وفات کے بعد سسر نے شک ہونے پر بہو کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کرائی۔

جناح روڈ پولیس نے قبر کشائی کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا، جہاں قتل کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ جویریہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ساس اور بہو میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
Load Next Story