مکی آرتھر پر الزامات عمر اکمل نے غلطی تسلیم کر لی
پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی، عمر اکمل
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا جس میں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈوبتے کیریئر کو بچانےکے بجائے عمر اکمل نے تمام کشتیاں جلا دیں
گذشتہ ماہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور انہوں نے جواب بھی جمع کروایا تاہم پی سی بی نے بیٹسمین کو دوسرا شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مکی آرتھر کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر جواب طلب کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل کا الزام
عمر اکمل نے دوسرے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ مکی آرتھر سے براہ راست الجھنا ذہنی دباﺅ کا نتیجہ تھا، انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تاہم اس بات کا علم نہیں تھا کہ میری اس بات سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے سسر سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے کرکٹر کو تنازع میں مزید الجھنے کی بجائے غلطی تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔