صدر آصف زرداری نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی منظوری دے دی

صدر نے وزیر اعظم کی سفارش پر ایکٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت انتخابی نشانات کی فہرست سے بلی کو ہٹا دیا گیا ہے۔

صدر زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر عوامی نمائندگی ایکٹ کی منظوری دی ہے۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے انتخابی اصلاحات سے متعلق عوامی نمائندگی ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔



ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ انتخابی نشانات کی تعداد 171 ہے اس صورت میں نئے انتخابی نشانات کی منظوری ناگزیر ہوگئی ہے، اس لئے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر عوامی نمائندگی ایکٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت انتخابی نشانات کی فہرست سے شیر سے مشابہہ انتخابی نشان بلی کو ہٹا دیا گیا ہے۔


Load Next Story