برما میں مسلمانوں کا قتل عام مذہبی جماعتوں کے یوم احتجاج پر ملک بھر میں مظاہرے ریلیاں
حکومت بھرپور احتجاج کرے، سمیع الحق،نسل کشی روکی جائے،ثروت اعجاز،خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں منظور
ISLAMABAD:
برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذہبی جماعتوں نے جمعے کو کراچی سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا، دفاع پاکستان کونسل، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، جماعۃ الدعوۃ، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں اور تنظیموں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، مساجد میں خطبات جمعہ میں علما نے برمامیں قتل عام کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا ، مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔
مظاہروں میں برمی حکمرانوں کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن کی اپیل پر برما کے مسلمانوںکی نسل کشی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں جامع مسجد بنوری ٹائون کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی 'نائب امراء ڈاکٹر عبدواسع شاکر ' نصراللہ خان شجیع اور دیگر نے کہا کہ برماکے سفیر کو طلب کیا جائے قتل عام رکوانے کی اپیل کی جائے اگر قتل عام نہ رکے تو سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر کراچی، حیدر آباد، سکھر ، بدین، لاڑکانہ ، میر پور خاص،اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور،خضدارودیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام مسلمانوں کی نسل کشی کے مترادف ہے۔جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے جامع مسجد تقویٰ گلشن اقبال میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کا مسئلہ قراردادوں کے ذریعے نہیں بلکہ مسلمانوں کی جد وجہد سے حل ہوگا۔
جامع مسجد رحمانیہ لیاقت آباد میں خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نورانی نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں سے اپیل کی وہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔دریں اثناء منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا کہ پاکستان حکومتی سطح پر برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی ادار ے سے احتجاج کرے اور برما سے ہجرت پر مجبور مسلمانوں کو اپنے ہاں پناہ دینے کی پیشکش کرے ۔دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے راولپنڈی اور اکوڑہ خٹک میں احتجاجی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ان دنوں سارا عالم اسلام مغرب اور کفریہ طاقتوں کے لیے لقمہ تر بنا ہوا ہے،خصوصا برما کے مسلمانوں کے لیے حکومت ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کرے۔