برطانوی وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے ملاقات

برطانوی وزیراعظم کے دورے کی بڑی وجہ بھارت کو برطانوی لڑاکا طیارے یورو فائٹر خریدنے پر آمادہ کرنا ہے، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دورے کی بڑی وجہ بھارت کو برطانوی لڑاکا طیارے یورو فائٹر خریدنے پر آمادہ کرنا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دورے کی بڑی وجہ بھارت کو برطانوی لڑاکا طیارے یورو فائٹر خریدنے پر آمادہ کرنا ہے، فرانس اور بھارت کے درمیان 12 ارب ڈالر کے لڑاکا طیاروں کا معاہدہ تاحال طے نہیں ہوا جس کے باعث برطانیہ کی کوشش ہے کہ بھارت فرانس کی بجائے برطانیہ سے طیارے خریدے۔

برطانوی وزیراعظم کے بھارت کے تین روزہ دورے کے دوسرے روز برطانیہ کی کمپنی بی پی اور بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز کے حکام کے درمیان بھارت میں بنگال کے علاقے میں قدرتی گیس کے زخائر سے توانائی کے حصول کے لئے 5 ارب ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری سے مختلف پراجیکٹس شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story