ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے وفاقی وزیرداخلہ
پاکستان آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی کوئی پھٹیچر نہیں بلکہ ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، احسن اقبال
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے 70 سالوں میں بہت ہچکولے کھالیے جب کہ ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندرفرقوں کی عصبیت نے جڑپکڑلی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں قائداعظم کے وژن کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے 70 سالوں میں بہت ہچکولے کھالیے جب کہ ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ملک کی ترقی و خوشحالی پر کبھی خوش نہیں ہوئےاور انہوں نے کبھی ملک کی کوئی خوبی اور کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جب کہ پاکستان آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی کوئی پھٹیچر نہیں بلکہ ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ10سال سے سنسان ہمارے میدان آباد ہو نے جارہے ہیں پوری قوم پاکستان میں کرکٹ کا ایک بڑا ٹورنامنٹ دیکھے گی اس لیےآزادی کپ کے لاہور میں انعقاد پر اسے صوبائی رنگ نہ دیا جائے۔
شہرقائد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر وزیر داخلہ نے سیکورٹی اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجرز نے امن و امان کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا لندن میں نوازشریف کی ایم کیوایم کے بانی سے ملاقات ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں جب کہ نوازشریف لندن کسی سیاسی سرگرمی کے لیے نہیں اہلیہ کی عیادت کے لئے گئے ہیں۔