نوازشریف کے خلاف مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا مریم نواز
نوازشریف نے فیصلے کو من وعن قبول کیا لیکن عوام نے مسترد کردیا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا۔
لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو سیاست میں خود کو منوانے کے لئے لڑکوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ہمارے خاندان میں بھی خواتین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں لیکن میں نے یہ روایت بدل دی اور اس سے قبل جب 1999 میں فوجی آمر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تو میری والدہ نے مسلم لیگ (ن) کی کمان سنبھالی، جدوجہد کی اور جب سب لوگ گھروں میں چھپ گئے تھے تو میری والدہ نے ہی ایک آمر کو للکارا تھا۔ کلثوم نواز کی اس وقت کی جدوجہد ہی کی وجہ سے آج مجھے ہرجگہ کلثوم نواز نظر آتی ہیں اور ہماری جماعت ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا مقدمہ پاناما پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر آیا نوازشریف نے تو یہ فیصلہ مانا قانون اور آئین پر چلتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد بھی کیا لیکن عوام نے اس غلط فیصلے سے انکار کردیا اور آج نوازشریف کا ہر چاہنے والا اور ووٹر اپنے قائد کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جس راستے پر نکلے ہیں وہ آسان نہیں، انہوں نے ووٹ کے تقدس اورعوام کی حکمرانی کی جنگ شروع کی ہے اور جب اسلام آباد سےلاہور تک ریلی نکالی گئی تو تپتی دھوپ کے باوجود عوام کا سمندر نواز شریف کے ساتھ تھا ہم نے دن کی روشنی میں جلسے کیے اورجلسوں کے لیے عوام دیوانہ وار نکلے جب کہ لاہور جلسے میں خالی کرسیاں مخالفین کی ناکامی کی داستان سنا رہی تھیں اور بتا رہی تھیں کہ سازشی عناصر اور مہروں کی سیاست ختم ہوگئی ہے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں جلسے کی خالی کرسیوں کی طرح مخالفین کے بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور نے سازش اور مہروں کی سیاست کو دفن کردیا
مریم نواز نے مزید کہا کہ اب خلق خدا کے فیصلے کا وقت آگیا ہے عوام نےنوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو مسترد کردیا ہے اب قائد عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کامقدمہ عوام کی عدالت میں ہے عوام جو بھی فیصلہ دیں گے وہ ہر ایک کو ماننا ہوگا 17 ستمبرکوعوام بتا دیں کہ ووٹ صرف نواز شریف کا ہے۔