مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

سیار احمد وانی اور داؤد الہی خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، بھارت کے خلاف نعرے لگائے

نوجوانوں کی شہادت پر کلگام اور اسلام آباد میں احتجاجاً دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا. فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام کے علاقے خدوانی میں سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا، جن کی شناخت سیار احمد وانی اور داؤد الہی خان کے نام سے ہوئی۔ دو روز کے دوران بھارتی تشدد سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

نوجوانوں کی شہادت پر کلگام اور اسلام آباد (اننت ناگ) کے اضلاع میں احتجاجاً دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا، جب کہ انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردیں۔ سیار احمد وانی اور داؤد الہی خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
Load Next Story