مشیر پٹرولیم کا غیاث پراچہ کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

نوٹس میں غیاث عبداللہ پراچہ کو14دن کے اندرمعاوضےکی ادائیگی،غیر مشروط معافی اور بیانات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

نوٹس میں غیاث عبداللہ پراچہ کو 14 دن کے اندرمعاوضے کی ادائیگی،غیر مشروط معافی اور بیانات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا.


نوٹس میں غیاث عبداللہ پراچہ کو 14 دن کے اندرمعاوضے کی ادائیگی، غیر مشروط معافی اور بیانات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ کراچی کی لافرم کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف الزامات سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔
Load Next Story