احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نیب کو واپس کردیئے

ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں، رجسٹرار احتساب عدالت کی ہدایت

ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں، رجسٹرار احتساب عدالت کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
احتساب عدالت کے رجسٹرار نے پاناما کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز واپس کرکے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر کرائے گئے 4 ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے، کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں جب کہ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف


احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس نیب کو واپس کردیئے ہیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کی 3 شوگر ملز کی منتقلی غیر قانونی قرار

واضح رہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مہیاکردہ مواد پر ریفرنس تیارکیے تھے جس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا ریفرنس جدہ میں ہل میٹل کمپنی اورعزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق اور تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق دائر کیا تھا جب کہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کیا گیا تھا۔

 
Load Next Story