اقوام متحدہ کی بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر کڑی تنقید
بھارت میں انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں، زید ابن رعد حسین
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے روہنگیا مسلمانوں سے ناروا سلوک سمیت انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید ابن رعد حسین نے بھارت میں مویشیوں کے مسلمان تاجروں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گائے کے تحفظ کا بہانہ بنا کر ہجوم کے ہاتھوں معصوم لوگوں کی ہلاکت کی نئی قاتلانہ لہر پر شدید تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے خلاف برسرپیکار خاتون صحافی قتل
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے حال ہی میں قتل ہونے والی مودی مخالف صحافی گوری لنکیش کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے لے جانے والے دو مسلمانوں کو قتل کردیا
زید ابن رعد حسین نے بھارت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے کس و لاچار انسانوں کو ایسے وقت واپس میانمار بھیجا جا رہا ہے جب وہاں ان کے خلاف تشدد کی لہر چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو واپس میانمار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔