زرداری اینڈ کمپنی نے ملک کھوکھلا کردیا چوہدری نثار

سانحہ کوئٹہ سازش ہے، ہزارہ برادری سے یکجہتی کے لیے نوازشریف کوئٹہ جائیں گے.

سانحہ کوئٹہ سازش ہے، ہزارہ برادری سے یکجہتی کے لیے نوازشریف کوئٹہ جائیں گے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کیخلاف سازش ہے۔

ایک ماہ میں دوسری بارایسا غیرانسانی واقعہ انتہائی تشویشناک ہے، ہزارہ برادری سے اظہاریکجہتی کیلیے نوازشریف کیساتھ کل کوئٹہ جائوں گا، غربت، بیروزگاری اور دہشتگردی جیسے مسائل نے ملک کوگھیر رکھا ہے، رہی سہی کسر آصف زرداری اینڈ کمپنی نے پوری کردی جس نے ملک کھوکھلاکردیا۔




انھوں نے گزشتہ روز یونین کونسل بشندوٹ میں پارٹی کارکنوںکے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صدرزرداری نے120کنال کا بم پروف محل ایک ایسے شخص سے تحفے میں لیا جو وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق 120 ارب روپے ٹیکس کا نادہندہ ہے، یہ تحفہ نہیں رشوت ہے مگر سارے ادارے خاموش ہیں۔ چوہدری نثار نے کہاکہ پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں ہرطرح کے حکمران آئے مگرآصف زرداری نے نااہلی اورکرپشن کے ریکارڈ قائم کیے اسکی مثال نہیں ملتی۔
Load Next Story