سی پیک منصوبوں سے 17 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی سرتاج عزیز
گزشتہ 3 سال میں توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے بجلی کے شعبے میں خاطر خواہ کام ہوا ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے17ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے حل میں سب زیادہ اہم کردار سی پیک توانائی پیکیج کا ہے جس سے تقریباً 17 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، اس میں سے نصف 2018 کے اختتام سے پہلے نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائیگی۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ''پائیدارتوانائی پر مبنی ٹیکنالوجی'' کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے توانائی بحران کا شکار رہا مگر گزشتہ 3 سال میں توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے بجلی کے شعبے میں خاطر خواہ کام ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اس بحران سے جلد ہی نکل آئے گا۔