آزادی کپ عوام کے لیے ٹریفک پلان پرپوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے شہبازشریف

ٹریفک سے متعلق ایسے انتظامات یقینی بنائیں جن سے عوام کوسہولت ہو، شہبازشریف

 گزشتہ روزکی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنےکو ملے گا، شہبازشریف: فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کے لیے عوام کی سہولت کیلیے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کے پہلےٹی 20 میچ شائقین کو بہترین کھیل دیکھنےکو ملا، شائقین نے پاکستان کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جب کہ گزشتہ روزکی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنےکو ملے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کیلیے بھی شاندارانتظامات کیے ہیں، ٹریفک سے متعلق ایسے انتظامات یقینی بنائیں جن سے عوام کوسہولت ہو جب کہ عوام کی سہولت کیلیے ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد جاری رکھا جائے۔
Load Next Story