میانمارکو مسلمانوں پرمظالم ڈھانے کی سزا دی جائے گی القاعدہ کا اعلان

مسلمان بھائیوں کے ساتھ جو وحشیانہ برتاؤ کیا جارہا ہے اس کی سزا میانمار کو ضرور ملنی چاہیے، القاعدہ

مسلمان بھائیوں کے ساتھ جو وحشیانہ برتاؤ کیا جارہا ہے اس کی سزا میانمار کو ضرور ملنی چاہیے، القاعدہ فوٹو : فائل

GUJRANWALA/LAHORE:
القاعدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سزا دی جائے گی۔

سائٹ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق القاعدہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے روہنگیا مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔


یہ بھی پڑھیں: سوچی کا تنقید کے ڈر سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار

القاعدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے ساتھ جو وحشیانہ برتاؤ کیا جارہا ہے اس کی سزا میانمار کو ضرور ملنی چاہیے، میانمار کی حکومت کو بھی مزہ چکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ 25 اگست سے میانمار کی ریاست راکھائن میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے برمی فورسز کے کریک ڈاؤن میں سیکڑوں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ کے قریب افراد بنگلا دیش ہجرت کرچکے ہیں۔
Load Next Story