ویرات کوہلی نے سافٹ ڈرنک کمپنی کی کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی
ویرات کوہلی سے قبل بھارتی بیڈمنٹن کوچ گوپی چند بھی اس قسم کی آفر ٹھکرا چکے ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ملٹی نیشنل سافٹ ڈرنک کمپنی کی طرف سے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلیے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا دی۔
بھارتی اخبار کے مطابق ویرات کوہلی نے سافٹ ڈرنک کمپنی کی کروڑوں کی آفر قبول کرنے سے صرف اس لئے انکار کیا کیونکہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے خود یہ مشروبات استعمال نہیں کرتے۔ کوہلی نے اس سے قبل بھی کہا تھاکہ میں صرف رقم کے حصول کیلیے ایسی مصنوعات کی تشہیر نہیں کر سکتا جو میں خود استعمال نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ کوہلی کے متعدد کمپنیوں سے بڑے بڑے معاہدے ہیں اور ان کا شمار نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے، ویرات کوہلی سے قبل بھارتی بیڈمنٹن کوچ گوپی چند بھی اس قسم کی آفر ٹھکرا چکے ہیں۔