پاکستان تحريک انصاف کا تعلیم کیلئے 25 کھرب روپے مختص کرنے کا اعلان

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرے گی۔

پالیسی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آ کرتعلیم کے شعبے کے لئے 2.5 کھرب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔



عمران خان نے تعلیم کے حوالے سے اپنی جماعت کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تعلیم کے لئے ڈھائی کھرب روپے کا بجٹ طے کیا ہے۔ پالیسی کے تحت اگر پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آتی ہے تو تعلیم کا بجٹ 2.1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا جائے گا۔


پالیسی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرے گی اور اس نظام کے تحت امیر اور غریب دونوں بچوں کو یکساں کتابیں اور مضامین پڑھائے جائیں گے۔


پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں کو ٹاؤنز اور ان کی انتظامیہ کو ضلعی حکام کے زیر نگرانی کر دیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story