گورنر سندھ کا وزیراعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کوڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری سندھ یونیورسٹی جامشوروکے23فروری کوہونے والے جلسہ تقسیم اسنادمیں دی جائےگی

واضح رہے کہ اکتوبر 2011 میں رحمان ملک کو بھی جامعہ کراچی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

QUETTA:

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رحمان ملک کے بعد وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دے دی ہے۔


وزیر اعظم کو شعبہ قانون میں ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی اعزازی ڈگری سندھ یونیورسٹی جامشورو کے 23 فروری کو ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد میں دی جائے گی جس کے مہمان خصوصی بھی وزیر اعظم ہوں گے۔



سندھ يونيورسٹی كے وائس چانسلر پروفيسر نذير مغل نے"ايكسپريس" كو بتايا كہ راجہ پرويز اشرف بالواسطہ طور پر سندھ يونيورسٹی جامشورو كے طالب علم رہ چكے ہيں، انھوں نے سندھ يونيورسٹی سے الحاق شدہ گورنمنٹ كالج حيدر آباد سے بی اے كی ڈگری حاصل كی تھی لہٰذا سندھ يونيورسٹی نے وزير اعظم كو ملک كے ليے ان كی خدمات كے اعتراف ميں پی ايچ ڈی كی اعزازی ڈگری دينے كا فيصلہ كيا ہے۔ پروفیسر نذیر مغل نے مزيد بتايا كہ وزیر اعظم کو پی ايچ ڈی كی اعزازی ڈگری ہفتہ 23 فروری كو يونيورسٹی ميں منعقد ہونے والے جلسہ تقسيم اسناد كے موقع پر ڈاكٹرعشرت العباد خان خود ديں گے۔


واضح رہے کہ اکتوبر 2011 میں رحمان ملک کو بھی ان کی ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی بنا پر جامعہ کراچی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی تھی۔


Load Next Story