کراچی میں سی ٹی ڈی افسران کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
افسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ کہیں ان کے جرائم پیشہ افراد سے رابطے تو نہیں، ذرائع
سابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کی متحدہ لندن سے رابطوں پر عہدے سے برطرفی کے بعد دیگر افسران کی بھی جانچ پؑڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے سابق انچارج علی رضا کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد محکمے کے دیگر افسران کی جانچ پڑتال کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے۔ حکام سی ٹی ڈی میں مزید کالی بھیڑوں کا پتہ لگانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ افسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ کن افسران کے جرائم پیشہ افراد سے رابطےہیں، جب کہ اس اقدام سے پولیس کی وردی میں چھپے سیاسی جماعتوں سے روابط رکھنے والے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ متحدہ لندن کے عسکری ونگ سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا تھا۔ انسپکٹر علی رضا شہید چوہدری اسلم کے ماتحت تھے۔