انٹرنیٹ مارکیٹنگ کےلیے مفت و کارآمد گوگل ٹولز
جب بات مارکیٹنگ ٹولز کی ہو تو ماہرین کی جانب سے اکثر و بیشتر مہنگے ٹولز تجویز کیے جاتے ہیں لیکن یہاں مفت ٹولز پیش ہیں
کیا آپ خود کو مواد، خصوصاً تحریری مواد کی انٹرنیٹ مارکیٹنگ کا ماہر سمجھتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر بھی کئی طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ مواد (کونٹینٹ) کی مارکیٹنگ کی اپنی کوششوں میں بہتری اور بڑھوتری کے خواہش مند ہیں تو آپ کو یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ اس کےلیے کن تدابیر اور حکمت عملی کو اپنایا جائے مگر اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ کونسے ٹولز کیسے استعمال کیے جائیں۔
مواد کی مارکیٹنگ کے ماہر کی حیثیت سے آپ کی کامیابیوں کے اضافے کے سلسلے میں اچھے کلیدی الفاظ (کی ورڈز) کی تحقیق، ایک مکمل سوشل میڈیا مارکیٹنگ حکمتِ عملی اور بہترین SEO (سرچ انجن آپٹیمائزیشن) پر مہارت آپ کی بہترین معاونت کرسکتے ہیں۔
بدقسمتی سے جب بات مارکیٹنگ ٹولز کی ہو تو ماہرین کی جانب سے اکثر و بیشتر ایسے ٹولز تجویز کیے جاتے ہیں جو بہت مہنگے ہیں؛ اور ایک اوسط درجے کا ''مواد کی مارکیٹنگ کرنے والا'' انہیں بہ مشکل ہی استعمال کرسکتا ہے۔ مگر اب ایک اچھی خبر ہے۔ اب مفت ٹولز کا ایک خزانہ آپ کےلیے موجود ہے جن میں سے زیادہ تر ''بگ جی'' یعنی گوگل بابا آپ کےلیے لایا ہے۔
کونٹینٹ مارکیٹنگ کےلیے مفت گوگل ٹولز
مزے کی بات یہ ہے کہ لوگ ان ٹولز کو بہت کم استعمال کر رہے ہیں۔ اس لیے نہیں کہ وہ انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتے، بلکہ اس لیے کیونکہ وہ ان کے بارے میں جانتے ہی نہیں۔ وہ گوگل کو صرف ایک سرچ انجن سمجھتے ہیں اور بس۔
یہاں آپ کو مفت گوگل ٹولز کے بارے میں معلومات ملیں گی؛ اور مفتا بھلا کون چھوڑتا ہے! میں نے صحیح کہا ناں؟ اگر آپ مواد کی مارکیٹنگ (کونٹینٹ مارکیٹنگ) کے شعبے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو یہ ٹولز آپ کی مفت میں بہترین معاونت کریں گے، چاہے آپ ابتدائی درجے میں ہوں یا درمیانے درجے میں یا پھر ماہرین کی سطح پر، آپ کو یقیناً اس پوسٹ سے کچھ نہ کچھ فائدہ ہوگا اور کام کی چیز ضرور ملے گی۔
گوگل سرچ کونسول (GSC)
آپ نے ویب ماسٹر کی حیثیت سے جو بھی ٹولز استعمال کئے ہیں یہ ان میں سے ایک بہترین ٹول ہے۔ جتنا زیادہ آپ اسے استعمال کریں گے، اس کے گرویدہ ہوتے جائیں گے اور بہت کچھ نیا سیکھیں گے۔
گوگل سرچ کونسول SEO ٹول کے ساتھ آپ اپنی ویب سائٹ کی مجموعی صحت کے بارے میں جان کر اس بات کا بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں کہ کیا آپ کی سائٹ SEO کے لحاظ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے یا نہیں۔ GSC کے ذریعے آپ اور بھی کئی حیران کن چیزیں کرسکتے ہیں۔
وہ فیچرز جو میں روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتا ہوں ''سرچ ٹریفک'' ڈراپ ڈاؤن (کسی مخصوص فیچر پر کلک کرنے کے بعد کھل جانے والی فہرست) میں درج ہیں۔ ''سرچ انالیٹکس'' لنک گوگل سرچ پر مجھے میری سائٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں فوری مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر میں جاننا چاہوں کہ میرے کی ورڈز کی کارکردگی کیسی ہے، تو مجھے صرف پوزیشن پر کلک کرکے یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ میرے ان تمام کلیدی الفاظ ( کی ورڈز) کی اوسط جگہ (پوزیشن) کو میرے سامنے پیش کردے گا جو گوگل سرچ میں ظاہر ہیں۔
کونٹینٹ مارکیٹیئر کے طور پر آپ کو ضرور گوگل سرچ کونسول استعمال کرنے کی عادت ہونی چاہیے۔ آپ اس سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ اگر صرف کچھ میٹرکس پر نظر رکھ رہے ہیں تو جو وقت آپ اس پر صرف کریں گے، آخر میں قیمتی ثابت ہوگا۔
گوگل کی ورڈ پلانر
کیا آپ اب بھی ایسے بہترین ٹول کی تلاش میں ہیں جو آپ کے سامنے آپ کی انڈسٹری کے بہترین کی ورڈز (کلیدی الفاظ) کو بے نقاب کرے؟ اگرچہ ایسے بہت سے ٹولز موجود ہیں جو یہ کرسکتے ہیں لیکن گوگل کی ورڈ پلانر ان سب کا منہ بولا باپ اور بہترین میں سے ایک ہے؛ اور وہ بھی مفت۔
استعمال کرنے میں یہ ناقابل یقین حد تک آسان ہے۔ اس کے ذریعے آپ جتنے زیادہ تجربات کریں گے اور جتنی زیادہ سرچز (تلاش) کریں گے، آپ اتنا ہی بہتر طور پر سمجھ پائیں گے کہ اسے اپنی کامیابی کےلیے کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ ''کونٹینٹ مارکیٹنگ'' کا کی ورڈ استعمال کررہے ہیں تو گوگل میں اس کلیدی لفظ یا کی ورڈ کےلیے مقابلہ بہت سخت ہے۔ لیکن آپ صرف اسی کی ورڈ کو ہدف نہیں بناتے تو گوگل کی ورڈ پلانر کے ذریعے اس سے متعلقہ کلیدی الفاظ کی ایک طویل فہرست حاصل کرسکتے ہیں جو درجہ بندی میں بھی آسان ہوتی ہے۔ ایک کونٹینٹ مارکیٹیئر کی حیثیت سے آپ اس مفت ٹول سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ تو پھرکیوں نہ آج سے ہی آپ اس کا استعمال شروع کردیں!
گوگل شیٹس
کسی بھی کونٹینٹ مارکیٹیئر کو اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے ''ٹریک'' کےلیے ایک بہتر نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض اوقات آپ اپنی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ بھی اس ڈیٹا کا تبادلہ کرتے ہیں۔ آپ دراصل اس کےلئے مائیکروسافٹ آفس ایکسل کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر اس میں بدیہی اور بصری قابلِ تبادلہ فیچرز نہیں۔ اور پھر یہ بڑے ڈیٹا کےلیے بہت زیادہ جگہ گھیرتا ہے۔ اگر آپ کو اچانک کوئی چیز دیکھنی پڑجائے لیکن آپ کے پاس اپنا کمپیوٹر نہ ہو کہ جس میں آپ نے ایم ایس ایکسل شیٹ محفوظ کی ہوئی ہے تو پھر کیا کریں گے؟ یہ تو مسئلہ ہو جائے گا! خوش قسمتی سے ''گوگل شیٹس'' کی مدد سے آپ بہ آسانی یہ مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔
یہ تبدیلیوں پر نظر کرنے، ڈیٹا کو درج کرنے اور دوسروں سے باہمی رابطہ استوار کرنے کےلیے آسانی سے استعمال کے قابل سب سے مؤثر ٹولز میں سے ایک ہے۔ آپ اس مفت ٹول کو کئی دوسری چیزوں کو بنانے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسے کہ کئے جانے والے کاموں کی فہرستیں بنانا، ماہانہ اور سالانہ میزانیوں (بجٹس) کی تیاری، سفری منصوبہ بندیاں، انوائسس، مالیاتی گوشوارے، ہفتہ وار ٹائم شیٹس، اخراجات کی رپورٹس، نظام الاوقات اور بہت کچھ۔
گوگل ٹولز کی الف لیلی ابھی باقی ہے یعنی ''پکچر ابھی باقی ہے دوستو!'' اور بتانے کو بہت کچھ ہے مگر گاہے گاہے۔ اب تک کےلیے اسی کو کافی سمجھیے اور مجھے اجازت دیجیے۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لئے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔