ریکٹ بینکیسر کا پاکستان میں ایک اور فیکٹری لگانے کااعلان
پاکستان میں کمپنی کے60 سال مکمل ہونے پر نیا سرمایہ کاری منصوبہ پیش کردیا
PESHAWAR:
ریکٹ بینکیسر (Reckitt Banckiser) کے پاکستان میں کامیاب 60 برسوں کی تکمیل کا جشن منا رہی ہے۔
اس موقع پر کمپنی نے کراچی میں نئی مینوفیکچرنگ فیسلیٹی کی شکل میں ایک اور بڑی سرمایہ کاری کے لیے نیا پلان متعارف کرادیا ہے، اس سلسلے میں نئی فیکٹری کی تعارفی تقریب گورنرہائوس میں منعقد ہوئی۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجنگ صورتحال کے باوجود کراچی خود کو خطے میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش شہر ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کثیرقومی کمپنیاں کراچی کو علاقائی مرکز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، ریکٹ بینکیسر کی کمپنیوں کے ملک سے کمٹمنٹ اور مسلسل اعتماد کو جان کر خوشی ہوئی۔
اس موقع پر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ریکٹ بینکیسر گروپ Salvatore Caizzone نے کہا کہ سرمایہ کاری کا یہ فیصلہ پاکستانی صارفین کو صحت مند زندگی اور خوشحالی گھرانے کی فراہمی کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ ہے، نئی فیکٹری کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، ریکٹ بینکیسر کا ماڑی پور پلانٹ پہلے ہی مشرق وسطیٰ، مشرق بعید، افریقہ، لاطینی امریکا، یورپی یونین کے ممالک اور آسٹریلیا کو مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ واضح رہے کہ ریکٹ بینکیسر پاکستان میں ڈیٹول، ہارپک، ویٹ، مورٹین، اسٹریپسلز، چیئری بلاسم، ڈسپرین ودیگر لیڈنگ برانڈ تیار اور مارکیٹ کر رہی ہے۔