شاہد آفریدی کی آج قذافی اسٹیڈیم آمد شائقین کا شکریہ ادا کریں گے

آل راؤنڈر نے گزشتہ برس کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیا جائے

آل راؤنڈر نے گزشتہ برس کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیا جائے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز کا آخری میچ دیکھنے کیلیے میدان میں آئیں گے جہاں وہ گراﺅنڈ کا چکر لگاتے ہوئے بے پناہ محبت دینے والے شائقین کا شکریہ ادا کریں گے۔

آل راؤنڈر نے گزشتہ برس کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیا جائے مگر ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا گیا، اس کے بعد گزشتہ دنوں انہیں ورلڈ الیون میں شامل کرنے کی تجویز نجم سیٹھی نے مسترد کر دی تھی۔






پی سی بی کی جانب سے شاہد آفریدی کو کہا گیا کہ اگر وہ الوداعی تقریب میں شریک نہیں ہونا چاہتے تو تیسرے میچ میں گراؤنڈ کا چکر لگائیں اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کریں جس پر وہ آمادہ ہو گئے، تاہم بعد ازاں تیسرے میچ میں گراؤنڈ کے راﺅنڈ کو الوداعی تقریب میں شرکت سے مشروط کیا گیا تھا جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
Load Next Story