بھارتی بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے باعث ٹیم کا کوچ نہیں بن سکا سہواگ
کبھی بھی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کا نہیں سوچھا تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر
سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کا کہنا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ میں تعلقات نہ ہونے کے باعث میری جگہ روی شاستری کو کوچ بنایا گیا اور اس کے ذمہ دار بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ کبھی بھی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کا نہیں سوچا تھا لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور جی ایم سریدر اُن کے پاس آئے اور انہیں بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی آفر کے بارے میں سوچنے کا کہا جس پر کوچنگ کے عہدے کے لئے درخواست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا امیدوار بننے کے لئے ویرات کوہلی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر انہوں نے مجھے درخواست دینے کے لیے کہا تو میں نے درخواست جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔
اس خبر کو پڑھیں: روی شاستری بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
وریندر سہواگ نے کہا کہ اگر ذاتی رائے پوچھی جائے تو مجھے اس عہدے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی لیکن لوگوں کی جانب سے بارہا درخواست جمع کرانے کے مطالبے پر پر انہوں نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اس لئے بھارتی ٹیم کا کوچ نہیں بن پائے کیوں کہ بی سی سی آئی کی جانب سے جو لوگ کوچ کا انتخاب کر رہے تھے اُن سے میرے تعلقات نہیں تھے۔
سابق کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگلینڈ میں چیمپنز ٹرافی کے دوران انہوں نے روی شاستری سے پوچھا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لئے درخواست کیوں نہیں دے رہے، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ پھر سے اس غلطی کو نہیں دہرانا چاہتے جو وہ ایک بار پہلے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ روی شاستری بعد میں کوچنگ کے لئے درخواست جمع کرائیں گے تو میں کبھی بھی اس عہدے کا امیدوار نہیں بنتا کیونکہ ان کی درخواست کے بعد میرے کوچ بننے کا کوئی امکان باقی نہیں رہ جاتا تھا۔