پاکستان کو سیاسی اقتصادی دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں طیب اردوان
ترکی پاکستان کیساتھ غیر مشروط تعاون جاری رکھے گا،آپکی قیادت میں پنجاب کی تعمیروترقی لائق تحسین ہے،وزیراعلیٰ سے گفتگو
لاہور:
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم پاکستان کو سیاسی، اقتصادی اور دفاعی طورپر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اورترکی پاکستان کے ساتھ غیرمشروط تعاون جاری رکھے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گزشتہ روز استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی آمد میرے لیے مسرت اور اعزاز کا باعث ہے اور مجھے اپنے بھائی سے ایک بار پھر ملکر بہت خوشی ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو سیاسی، اقتصادی اور دفاعی طورپر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اورترکی پاکستان کے ساتھ غیرمشروط تعاون جاری رکھے گا۔
طیب اردوان مشکل ہویا آسانی ہم پاکستان کے سا تھ کھڑے ہیں، پنجاب میں ترکی کے تعاون پر مبنی منصوبے پاک ترک دوستی کی زندہ علامت ہیں اورآپ کی قیادت میں پنجاب کی تعمیروترقی کا سفر لائق تحسین ہے جبکہ توانائی کی فراہمی اوردہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اورکہاکہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں جلد صحت یاب کرے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ترکی میں پرتپاک استقبال پر ترک حکومت اور آپ کا شکرگزارہوں، پاکستان کے عوام کو ترکی کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کاساتھ دیاہے اور دونوں ملک آئندہ بھی ہر قسم کے حالات میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہیں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ شہبازشریف آج ترکی پہنچے تو اتاترک ایئر پورٹ استنبول پران کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔