فیفا کے ڈیولپمنٹ آفیسر کو پاکستان کا ویزہ نہ مل سکا

گول پروجیکٹس کا جائزہ لینے کیلیے بھارتی کے بجائے سری لنکن آفیشل کو بھیجا گیا۔

گول پروجیکٹس کا جائزہ لینے کیلیے بھارتی کے بجائے سری لنکن آفیشل کو بھیجا گیا۔ فوٹو : فائل

بھارت سے تعلق رکھنے والے فیفا کے ڈیولپمنٹ آفیسر کو پاکستان کا ویزہ نہ مل سکا۔

فٹبال کی عالمی فیڈریشن کے ایشیائی ممالک میںترقیاتی منصوبوں کے نگراں سجی پربھارکر کو فیفا کے تحت جاری 5 گول پروجیکٹس کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنا تھا، ذرائع کے مطابق ویزہ نہ ملنے کے بعد فیفا نے اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر سری لنکا کے کرس سنتا پریرا کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا،ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی۔




ایشیا ویژن کمیٹی کے رکن اور سری لنکا فٹبال فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر پریرا نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران کراچی،سکھر،جیکب آباد اور ایبٹ آباد میں جاری فیفا گول پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا، انھوں نے تعمیرات کی رفتار اور معیار پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا، امن وامان کی خراب صورحال کے باعث فیفا کے نمائندے نے کوئٹہ میں جاری منصوبے کا معائنہ نہیں کیا، دریں اثناء دورہ پاکستان کے اختتام کے بعد کرس سنتا پریرا بدھ کو دبئی روانہ ہو گئے۔
Load Next Story