اجے بساریہ پاکستان میں نئے بھارتی ہائی کمشنر تعینات

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو اسی منصب پر چین بھیجا جارہا ہے

اجے بساریہ اکتوبر میں اسلام آباد میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے گوتم بمباوالا کی جگہ اجے بساریہ کو پاکستان میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مختلف ممالک میں تعینات اپنے ہائی کمشنرز میں رد وبدل کی ہے۔ بھارتی حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو سفیر بنا کر چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ان کی جگہ پولینڈ میں تعینات بھارتی سفیر اجے بساریہ کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق اجے بساریہ اکتوبر میں اسلام آباد میں اپنا نیاعہدہ سنبھالیں گے۔ چین میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر وجے گوکھلے اب اکنامک افیئرز جنوبی بلاک کے سیکرٹری کے منصب پر فائز ہوں گے۔
Load Next Story