سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کوفوری کراچی منتقل کیاجائےالطاف حسین
جیکب آبادمیں دھماکوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے،قائدمتحدہ،واقعے پر اظہارافسوس
DHAKA:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ کو4روزگزرنے کے باوجود سانحہ کے شدید زخمیوں کوفوری علاج کیلیے کراچی منتقل نہ کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کو فوری کراچی منتقل کیاجائے ۔
اپنے بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ یہ افسوسنا ک المیہ ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے تقریباًسو معصوم عورتیں،بچے ،نوجوان اور بزرگ شہید اور تقریباًدو سو زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں اب بھی موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں،اس سے زیادہ حکومتی بے حسی اورکیاہوگی کہ ان زخمیوں کواب تک علاج کیلیے کراچی منتقل نہیں کیا گیا، الطاف حسین نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ہزارہ برادری سمیت تما م اہل تشیع کمیونٹی کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
دریں اثناالطاف حسین نے جیکب آباد کے احمدشاہ بروہی گوٹھ میں ممتاز عالم دین اور پیر حسین شاہ کے جلسہ کے باہر یکے بعد دیگر ے2بم دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے اوران دھماکوںکے نتیجے میں پیرحسین شاہ کے پوتے سیدشفیق شاہ کی شہادت ،پیر حسین شاہ اورمتعدد افراد کے زخمی پر دلی تعزیت،گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ جلسے کے باہریکے بعددیگر ے 2بم دھماکے کھلی دہشتگردی ہے اور اس میں ملوث دہشت گردانسانیت کے قاتل اورکھلے دشمن ہیں ۔
انھوں نے صدرزرداری،وزیراعظم راجاپرویز اشرف،وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ احمدشاہ بروہی گوٹھ میں ممتازعالم دین اورپیرحسین شاہ کے جلسے کے باہریکے بعددیگرے2 دھماکوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے،اس میں ملوث دہشتگردوںکوفی الفورگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔