سوشل میڈیا سے دوررہنا پسند کرتی ہوں کاجول

یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا کیسے لوگوں کی زندگیوں پر حاوی ہوگیا ہے، بالی ووڈ اداکارہ

سوشل میڈیااستعمال کرتی ہوں لیکن ایک حد تک،کاجول ؛فوٹوفائل

زندگی میں ہنسی مذاق اورموج مستی کرنے والی ناموربالی ووڈ اداکارہ کاجول کو سوشل میڈیا پسند نہیں۔

کاجول کا شمار بالی ووڈ کی ہنس مکھ اورزندہ دل اداکاراؤں میں ہوتا ہے کاجول فلم کے سیٹ پرہوں یا میڈیا سے گفتگو کررہی ہوں ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہتی ہیں تاہم زندگی سے بھرپورکاجول کو سوشل میڈیا پسند نہیں، کاجول کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر لوگوں سے باتیں کرنے سے سخت کوفت ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کیسے سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں میں اس حد تک حاوی ہوگیاکہ انہیں کسی بھی چیز کا ہوش نہیں رہتا، تاہم خود انہیں سوشل میڈیا ایک حد تک پسند ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول کی حرکتوں سے اجے کی مشکلات میں اضافہ


کاجول نے کہا کہ وہ بھی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہیں یہ مداحوں سے رابطے میں رہنے کا اچھا ذریعہ ہے لیکن وہ اسے روزانہ استعمال نہیں کرتیں کیونکہ انہیں سوشل میڈیا کا روزانہ استعمال ایک بوجھ لگتا ہے اور روزانہ ٹوئٹر، فیس بک وغیرہ پر لوگوں سے بات کرنے میں انہیں بہت کوفت محسوس ہوتی ہے۔

کاجول نے مزید کہا کہ پہلے لوگوں کو اداکاروں کے بارے میں ہر بات جاننے کا تجسس ہوتا تھا لیکن انہیں صرف وہ ہی بات پتہ چلتی تھی جو ہم چاہتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے اداکار لوگوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اب اداکاروں کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہوگئی ہے جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کیلیے کیریئر کی قربانی نہیں دی

کاجول کے شوہر اجے دیوگن کے خیالات بھی کچھ ایسے ہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں کو یاد کرتے ہیں جب انہیں خبر بھی نہیں ہوتی تھی کہ کب ان کی فلم ریلیز ہوگی لیکن اب سوشل میڈیاکے ذریعے ہر چھوٹی سے چھوٹی بات ایک منٹ میں وائرل ہوجاتی ہے چاہے وہ فلم کی تاریخ ہو یا فلم کا بزنس۔

واضح رہے کہ کاجول کی فلم ''وی آئی پی 2'' گزشتہ ماہ ریلیزہوئی تھی تاہم فلم باکس آفس پرخاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
Load Next Story