کراچی فائرنگ کے واقعات میں پی پی کے کارکن سمیت مزید 6 ہلاک
عسکری پارک،ملیراورماڑی پورروڈسے3لاشیں ملیں،اورنگی اورسولجربازارمیں فائرنگ سے 3افرادمارے گئے، دیگرواقعات میں7زخمی
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکن سمیت مزید6افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عسکری پارک کے عقب سے20سالہ نوجوان محمد بلال کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا،مقتول منوں گوٹھ پرانی سبزی منڈی کارہائشی اورپیپلزپارٹی کاکارکن تھا،وہ پیرکی رات سے لاپتہ تھا،اہل خانہ نے تھانے میںگمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی،بدھ کی صبح اس کی لاش مل گئی۔اورنگی ٹائون کے علاقے اقبال میںنشان حیدرچوک پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے25سالہ محمد عامر ہلاک ہو گیا،مقتول ہاشمی کالونی سیکٹرساڑھے گیارہ میں دوستوں کے ہمراہ بیٹھاہواتھاکہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
مقتول زیڈروٹ کی پک اپ میں کنڈیکٹر تھا،مقتول علاقے کا ہی رہائشی جبکہ اس کاآبائی تعلق ہزارہ سے تھا،مقتول دو بچوں کاباپ تھا،عامرکے بارے میں سیاسی وابستگی کے حوالے سے متضاداطلاعات گردش کرتی رہیں۔ ملیرمیمن گوٹھ میں جلبانی پل کے نیچے جھاڑیوں سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی جسے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا،مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔کلری کے علاقے میںکرائون سینماکے قریب ماڑی پورروڈسے بھی نوجوان کی لاش ملی اسے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیاتھا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اورنگی ٹاؤن 13 نمبر سیکٹر 14-C میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 38 سالہ عمران الدین ہلاک ہوگیا،مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور چپل کے کارخانے کا مالک تھا،مقتول کالعدم مذہبی جماعت کا سابق کارکن تھا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔سولجر بازارکے علاقے لکھ پتی شادی لانے کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے32 سالہ نبیل بلوچ ہلاک جبکہ 50 سالہ حیات اﷲ زخمی ہوگیا،مقتول پرانا گولیمار غلام محمد ولیج کا رہائشی تھا،مقتول لیاری گینگ وار پاک کالونی میں رحمٰن ڈکیت کے سالے ساجد کا بھانجا تھاجسے ارشدپپو گروپ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر کھارادر اور بغدادی کے علاقے میں لیاری گینگ وارکے ملزمان نے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیاجو بعدازاں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کی شکل اختیار کر گیا اور دونوں جانب سے فائرنگ کاتبادلہ کیا گیا۔
لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ،فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس اور رینجرز علاقے میں داخل نہیں ہو سکی۔پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ جاوید،خواجہ اجمیر نگری نارتھ کراچی سیکٹر 5-C/4 میں 28 سالہ نبیل ،لانڈھی الحسن اسٹاپ کے قریب25 سالہ عمران ،خاموش کالونی میں ٹرک ڈرائیور، گلستان جوہر اور کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوگئے۔نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 137 پر موٹر سائیکل سوارملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جوزور دار دھماکے سے پھٹ گیا،کریکر حملے میں2افراد عارف اوررب نواززخمی ہوگئے حملے میں یونٹ آفس کی دیواروں پرنشانات پڑ گئے۔ادھرمحکمہ داخلہ سندھ نے رینجرزکے اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاجس کے تحت رینجرزکوپولیس کے مساوی اختیارات حاصل ہونگے جبکہ وہ کسی بھی علاقے میںکارروائی کرسکے گی ۔