راحت فائق جمالی بلوچستان کی پہلی خاتون وزیربن گئیں
راحت فائق جمالی كے حلف اٹھانے كے بعد اب صوبائی كابینہ میں وزراءكی تعداد17ہوگئی ہے
پاكستان مسلم لیگ (ن) كی راحت فائق جمالی نے صوبائی وزیر كے عہدے كا حلف اٹھالیا اور وہ بلوچستان اسمبلی كی كابینہ میں پہلی اور واحد خاتون صوبائی وزیر بن گئی ہیں۔
بلوچستان كابینہ میں توسیع کی گئی ہے جس کے بعد راحت فائق جمالی بلوچستان کی پہلی خاتون وزیربن گئی ہیں۔ حلف برداری كی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچكزئی نے محترمہ راحت فائق جمالی سے حلف لیا تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاﷲ زہری صوبائی وزراء اراكین اسمبلی اوردیگر نے شركت كی صوبائی وزیر راحت فائق جمالی كو محكمہ لیبر اینڈ مین پاور كا قلم دان سونپا گیا ہے۔
واضح رہے محترمہ راحت فائق جمالی سابق اسپیكر اور ركن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی كی ہمشیرہ اور سابق وزیر میر فائق جمالی كی اہلیہ ہیں محترمہ راحت فائق جمالی كے حلف اٹھانے كے بعد اب صوبائی كابینہ میں وزراءكی تعداد17ہوگئی ہے۔