پشاور ہشت نگری میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 17 زخمی

زخمی ہونیوالے 17 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پشاور میں ہشت نگری کی موبائل مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔ فوٹو: محمد اقبال

ہشت نگری کی موبائل مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔



اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کے مطابق دھماکا دیسی ساخت کے ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا، جس میں دو کلو بارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال ہوئے۔ دھماکے سے دس دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ زخمی ہونیوالے 17 افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Load Next Story