توقیر صادق کو 48 گھنٹے میں پاکستانی حکام کےحوالے کئےجانے کا امکان
14 فروی کو توقیر صادق کو پاکستانی حکام کے حوالے کئے جانا تھا لیکن دستاویزات کی تیاری میںتاخیر سے حوالگی میں تاخیر ہوئی
سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو 48 گھنٹے میں متحدہ عرب امارات سے پاکستانی حکام کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے حوالگی سے متعلق دستاویزات متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دی گئی ہیں تاہم توقیر صادق کوآئندہ 48 گھنٹے میں پاکستانی حکام کے حوالےکئے جانے کا امکان ہے، اس سے قبل 14 فروی کو توقیر صادق کو پاکستانی حکام کے حوالے کئے جانا تھا لیکن دستاویزات کی تیاری میں تاخیر سے حوالگی میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے توقیر صادق کو جلد از جلد گرفتار کر کے پاکستان واپس لانے کا حکم دیا تھا۔