نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر وین رونی پر 2 سالہ پابندی
وین رونی پر 170 یورو جرمانہ کے ساتھ 12 ماہ کی کمیونٹی سروس کی سزا بھی سنائی گئی ہے
FAISALABAD:
نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر عدالت نے انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی پر ڈرائیونگ کی 2 سالہ پابندی عائد کردی ہے۔
فٹبالر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی غلطی تسلیم کی، ان پر 2 سال تک گاڑی چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور 170 یورو جرمانہ کے ساتھ 12 ماہ کی کمیونٹی سروس کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وین رونی کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر جرمانہ
عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد فٹبالر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی فیملی، کلب منیجر اور چیئرمین سے اپنی غلطی پر معافی مانگ چکا ہوں، تمام شائقین سے بھی معذرت خواہ ہوں۔ اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے اور کمیونٹی سروس میں اصلاح کی کوشش کروں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :وین رونی کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
واضح رہے کہ یکم ستمبر کو فٹبالر کو پولیس نے رات کے وقت نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔