بیرون ملک سے پاکستان کالز پر ٹیکس وصولی روکنے کا عبوری حکم کالعدم قرار

مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس وصولی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس وصولی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ رجسٹری نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بیرون ملک سے پاکستان کالز پر ٹیکس وصولی روکنے کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا۔


جسٹس تصدق جیلانی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے فون کمپنیوں کی درخواست پر لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے فون کمپنیوں کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا، مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس وصولی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا اور اس حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ اضافی ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری نہیں کرسکتی یہ اختیار صرف مسابقتی کمیشن کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے کی جانے والی کالز پر ٹیکس وصول نہ کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story