پی سی بی سے 40 کروڑ انکم ٹیکس وصولی پر عملدرآمد روک دیا گیا

پی سی بی کھیلوں کےفروغ کاقومی ادارہ ہےاورحکومتی پالیسی کے تحت ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے،وکیل پی سی بی

پی سی بی کھیلوں کےفروغ کاقومی ادارہ ہےاورحکومتی پالیسی کے تحت ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے،وکیل پی سی بی . فوٹو : فائل

عدالت نے ایف بی آر کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے 40 کروڑ روپے انکم ٹیکس وصولی پر عملدرآمد روک دیا۔


لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھیلوں کے فروغ کا قومی ادارہ ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔

بورڈ کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد پر 40 کروڑ ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس بھجوایا حالانکہ انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 236 اے کے تحت ٹیکس کا نفاذ افراد کی آمدن پر ہوتا ہے۔ عدالت نے نوٹسز پر عملدرآمد روکتے ہوئے اگلی سماعت پر ایف بی آر حکام سے اس حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔
Load Next Story