چوہدری نثارکا نگراں وزیراعظم کیلئے ملاقات نہ کرنے کا بیان غیرجمہوری ہے کائرہ
اسلام آباد میں پاکستان اورخلیجی ممالک کے تعلقات کے فروغ پر ہونے والے سیمینارمیں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرنے کا بیان جمہوری اقدار کے منافی ہے، اگر چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات نہ کی تو یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہو گی، آئینی تقاضے پورے کرنے کے لئے وہ فون یا خط کے ذریعے بھی مشاورت کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صدربھی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے پاس مالی وسائل نہیں، اس جنگ میں ہماری ہارانفرادی نہیں دنیا کی ہو گی اوراس جنگ کو جیتنا ضروری ہے۔