برطانوی وزیراعظم کا ’’کوہ نور ہیرا‘‘ بھارت کو واپس کرنے سے انکار
گزشتہ کئی سالوں میں مہاتما گاندھی سمیت کئی بھارتی حکام برطانیہ سے اس ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ کے تاج میں لگا بیش قیمت اور نایاب کوہ نور ہیرے کو بھارت کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈیوڈ کیمرون ان دنوں بھارت کے 3روزہ سرکاری دورے پر ہیں اپنے دورے کے اختتام پر آج بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں انہوں نے 105 قیراط کا نایاب کوہ نور ہیرا بھارت کودینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں اسے واپس کرنا برطانیہ کے لئے مناسب نہیں ہو گا۔
ہندوستان میں برطانوی راج کے دوران برطانوی حکومت نے اس وقت کے مغل بادشاہ سے یہ ہیرا طاقت کے زور پر لے لیا تھا اور آج یہ ہیرا ملکہ برطانیہ کے تاج میں نصب ہے اور اسے ٹاور آف لندن میں رکھا گیا ہے۔
گزشتہ کئی سالوں میں مہاتما گاندھی سمیت کئی بھارتی حکام برطانیہ سے اس ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر چکے ہیں، جب ملکہ الزبتھ دوم نے 1997 میں بھارت کی 50ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کا دورہ کیا تھا تو اس وقت بھی بھارتی حکومت نے اس ہیرے کی واپسی کا معاملہ ملکہ کے سامنے اٹھایا تھا۔