ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید کوعہدے سے ہٹادیا گیا

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 منسوخ کئے جانے کے صرف ایک گھنٹے کے اندر ہی محمدحسین سید کو ان کےعہدے سے ہٹادیا گیا۔

محمد حسین سید کی جگہ کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کو ایڈمنٹریٹر کا اضافی جارچ دے دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کو عہدے سے ہٹاکر کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کو اضافی چارج دے دیا گیا۔


صوبائی اسمبلی میں سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 کو منسوخ کئے جانے کے صرف ایک گھنٹے کے اندر ہی کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ حکومت سندھ کے حکم نامے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے عہدے کا اضافی چارج کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کو دے دیا گیا ہے۔
Load Next Story